ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

بابر اعظم نے پاکستان کے نمبر ون ٹیم بننے کی خوشی کیسے بیان کی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں۔

کل کا میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ پورے پاکستان کو اس کی مبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑیوں کو خاص مبارکباد کہ جن کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے مختلف اور مشکل حالات میں پرفارم کیا جس سے حوصلہ بڑھا، نمبر ون بننے سے ٹیم کو اعتماد ملے گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان پلیئرز کو اعتماد دینے کی کوشش کرتا ہوں، ان سے کہتا ہوں کہ آپ بہترین ہیں اس لیے یہاں ہیں، ہر کھلاڑی ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ اگر کسی ایک سے پرفارم نہ ہو تو دوسرے اس کو کوور کرتے ہیں، ڈریسنگ روم کو منفی باتوں سے دور رکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے بڑا ہدف عبور کیا اور کم ٹوٹل کا دفاع بھی کیا، کبھی بولنگ حاوی ہوتی ہے تو کبھی بیٹنگ میچ نکالتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 102رنز کے بڑے مارجن سے جیت کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.