جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا

شمال مشرقی اور مغربی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔

کہیں طوفانی آندھی، کہیں طوفانی بارش اور گھنٹوں تک اولے پڑے ہیں، تو کہیں سیلابی ریلے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

 درجنوں گاڑیوں، باغات، فصلوں اور سڑکوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

چمن میں طوفانی آندھی اور ریت کے طوفان سے دن میں رات کا سماں بن گیا۔

متاثرہ اضلاع میں ہنگامی صورتحال نافذ کرکے آج رات غیر یقینی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.