پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما اور سابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
لاہور میں مراد راس نے ساتھیوں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ عمران خان کے مشیروں کی وجہ سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ذہنیت کے لوگوں کا گروپ بنایا ہے تاکہ ملک کی ترقی کےلیے کام کریں۔
مراد راس نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہیں گے، آج عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستے جدا کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک ہم سب کا ہے، ہم سب نے یہیں رہنا ہے، لڑائی سے ملک بہتر نہیں ہو سکتا۔
مراد راس نے مزید کہا کہ خان صاحب جب لاہور میں شفٹ ہوئے تو جو ایڈوائزر ان سے جڑے وہ پی ٹی آئی چیئرمین کو یہاں تک لائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جہاں ہم آج بیٹھے ہیں معلوم نہیں تھا کہ ایسے بیٹھے ہوں گے۔
Comments are closed.