اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مئی 2021ء میں کرنٹ اکاؤنٹس خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
ایس بی پی کے مطابق مئی 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، اس دورانیے میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات میں کمی رہی، عید کی چھٹیوں اور جزوی لاک ڈاؤن کے سبب خسارے رہا۔
ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب 32 کروڑ ڈالر تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 11ماہ میں تجارتی خسارہ 26 فیصد بڑھ کر 24 ارب ڈالر رہا۔
ایس بی پی کے مطابق 11ماہ میں ملکی درآمدات 17 فیصد اضافے سے47 ارب ڈالر رہیں جبکہ 11 ماہ میں برآمدات 10 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 29 ارب 99 کروڑ ڈالر رہا، اس دورانیے میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 26 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں۔
Comments are closed.