مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے بھی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کو ٹیلی فون کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ فواد چوہدری کی اہلیہ سے بات ہوئی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گڑبڑ کرنے کے لیے غلط شخص کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کو فون کیا تھا۔
عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
عمران خان نے فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، ان پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔
Comments are closed.