بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کی نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے کرس ہپکنز کو نیوزی لینڈ کا وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ ہم دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔

شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.