بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

فواد چوہدری کے جرائم ناقابلِ معافی ہیں: ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے جرائم ناقابلِ معافی ہیں، آئینی اداروں کے سربراہوں اور ان کے خاندانوں کو ڈرانا دھمکانا ریڈ لائن ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کے خلاف مہم چلانا ملک سے غداری ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق فواد چوہدری نے سیاسی نظام میں نفاق کے بیج بوئے، ریاستی اداروں کی تضحیک کی، سیاسی مخالفین کی عزت اچھالنے کی روش ڈالی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے سربراہوں کو قبر تک پہنچانے کا بیان دیا۔

ن لیگی ترجمان کے مطابق نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کے ججز پر بالواسطہ تنقید کرنے پر نا اہل قرار دیا گیا اور گرفتار کیا گیا، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرنے پر نااہل کیا گیا۔

لاہور کی عدالت نے گرفتار فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

ن لیگ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چوہدری مقدس گائے ہیں تو دیگر کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے بھی واپس لیے جائیں، دوسری صورت میں فواد چوہدری کے خلاف بھی قانون اپنا راستہ لے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.