بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

آئی جی سندھ کو گاڑیوں سے ڈپلیکیٹ، فینسی نمبر پلیٹس ہٹوانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آئی جی سندھ کو صوبے بھر میں گاڑیوں سے ڈپلیکیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس ہٹانے کا حکم دے دیا۔

گاڑیوں کی ڈپلیکیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی سندھ صوبے میں گاڑیوں سے ڈپلیکیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس ہٹوائیں۔

سندھ حکومت نے  تین سال سے تیار گاڑیوں کی نمبر…

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمۂ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ دیگر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے یہ بھی حکم دیا کہ آئی جی سندھ صوبے میں مہم چلا کر 15 روز میں رپورٹ پیش کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.