بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

چیف جسٹس نوٹس لیں کون ہے جو عدلیہ سے بھی طاقتور ہے؟ فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سے متعلق رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا بیان سامنے آیا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے وکلا مسلسل عدالتی احکامات سے مجھے ٹیلیفون پر بتارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے میرے بتانے کے باوجود لاہور ہائیکورٹ کے احکامات نظرانداز کردیے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں کون ہے جو عدلیہ سے بھی طاقتور ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی توہین کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.