بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کا خواب سچ ہوگیا، صاحبہ بلوچ

قومی فٹبالر صاحبہ بلوچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب سچ ہوگیا، سعودی عرب میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کھیل کر بہت مزہ آیا۔

کراچی کے ساحل پر مچھیروں کی بستی میں رہنے والی پاکستان کی انٹرنیشنل فٹبالر صاحبہ بلوچ کی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اگلا مشن پاکستان کیلئے انٹرنیشنل گولڈ میڈل لینا ہے۔

صاحبہ بلوچ نے کہا کہ قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرکے بے حد خوشی ہوئی، پاکستان کی خواتین فٹبالر کسی انٹرنیشنل کھلاڑی سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچپن سے فٹبال کھیلنے کی شوقین ہوں، ابتدا میں خاندان والوں اور محلے کے لڑکوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھی، گراؤنڈ جانے کیلئے طویل مسافت کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

صاحبہ بلوچ نے کہا کہ ماڑی پور میں کھیلوں کی بہتر سہولیات نہیں، کھیلنے کیلئے کافی دور جانا پڑتا ہے، کافی دشواری اٹھانا پڑی لیکن والد کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی۔

انہوں نے کہا کہ والد مچھلی کا شکار کرتے ہیں سات بہن بھائی ہیں، چار سال تک لیاری کے جافا فٹبال کلب میں کھیلتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.