اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس کا جائزہ لینے پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) پہنچے، جہاں انہوں نے وکٹ کا معائنہ کیا اور کیوریٹرز سے بات چیت بھی کی۔

عبوری چیف سلیکٹرز شاہد آفریدی نے نیٹس پر کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا بھی جائزہ لیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھ کر پلیئنگ الیون بنائیں گے، دستیاب بہترین کھلاڑی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، این اوسی کھلاڑی کا حق ہے جو قومی ٹیم کاحصہ نہیں انہیں لیگ کھیلنی چاہیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.