اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر 3 ملزمان نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر تھانہ گجر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، واقے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے خاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.