اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

شہزادہ ہیری کے الزامات سے نمٹنے کیلئے شاہی خاندان کا ’وار روم‘ قائم

بتایا جاتا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کی جانب سے اپنی یاداشتوں پر مبنی کتاب اسپیئر میں جو الزامات عائد کیے ہیں اس سے نمٹنے کے لیے ایک ’وار روم‘ قائم کیا ہے، جبکہ ہیری کے بڑے بھائی اور ولی عہد سلطنت شہزاہ ولیم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وار روم کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ شہزادہ ہیری کے انکشافات سے خاندان کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے۔

یاد رہے کہ شہزادے کی یہ کتاب منگل 10 جنوری کو جاری ہوگی۔ اپنی یاداشت پر مبنی اس کتاب میں شہزادہ ہیری نے ان چیلنجز کا ذکر کیا جو انہیں بطور رکن شاہی خاندان پیش آتی رہیں۔ 

ان کے مطابق شاہی خاندان میں انہیں اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اس شاہی جوڑے نے جنوری 2020 میں شاہی ذمہ داریاں اور اعزازات ترک کر کے امریکا جا کر زندگی کا آغاز کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.