اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

 خالد مقبول صدیقی آج فاروق ستار کے گھر جائیں گے، ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج فاروق ستار سے ملنے کیلئے ان کے گھر جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی فاروق ستار کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن سندھ کے باہر احتجاج کی تاریخ تبدیل کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن کمیشن سندھ آفس کے سامنے احتجاج 11 جنوری کو کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.