اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

فوج کی مدد کے بغیر عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے، ناصر موسیٰ زئی

پاکستان تحریک انصاف (پی تی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ فوج کی مدد کے بغیر عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو میں ناصر موسیٰ زئی نے دعویٰ کیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت بنانے اور چلانے میں عمران خان کی مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے محسنوں پر ہی خودکش حملہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی اجلاس تک چلانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ممبران اسمبلی کو بلاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جتنی پی ٹی آئی کی مدد کی اتنی کسی حکومت کی مدد نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.