اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

جوڑ توڑ کی سیاست کو مردہ باد کہنے کا وقت آگیا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جوڑ توڑ کی سیاست کو مردہ باد کہنے کا وقت آگیا ہے۔

باغ جناح کراچی میں جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ سوا دو سال سے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، اب جوڑ توڑ کا عمل بند کیا جائے۔

90 کی دہائی سے پہلے پاکستان بہت آگے تھا، جب یہ کرپٹ خاندان اوپر بیٹھا تو اس کے بعد بھارت ہم سے آگے نکل گیا، سابق وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے اور شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اس شہر کو کھنڈر بنادیا گیا ہے پھر بھی یہ شہر پاکستان کو چلا رہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سوچنا ہوگا اور عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو 15 جنوری کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور حقوق سلب کرنے والوں کو منتخب کریں گے یا نئے دور کے آغاز کے لیے گھروں سے نکلیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے، وفاق نے تو اس شہر کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، بد امنی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں عمران خان کے سوا کسی کا ووٹ بینک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال بعد 130 بسیں آئیں، کئی بسیں بارشوں میں خراب ہوگئیں، ظالموں نے کراچی کو کھنڈر بنادیا ہے، یہ نااہل ہیں، منصوبہ بھی ڈھنگ سے مکمل نہیں کرسکتے، ریڈ لائن بنانے کے لیے پورے شہر کو کھود دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ دوسری سڑک بناتے ہیں تو پہلی ٹوٹ جاتی ہے، باغ جناح پورے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے، اب ہم تقسیم نہیں ہوں گے، متحد ہو رہے ہیں، اب ہم تمہیں تقسیم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو مؤقف اختیار کیا اس پر قائم رہے، شفاف طریقے سے انتخابات کراؤ، فوج اور رینجرز کو ہر پولنگ اسٹیشن پر کھڑا کرو۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی غریبوں کی ماں ہے، یہاں آٹا دستیاب نہیں، چینی مافیا کا بھی راج ہے، کھیل کے میدانوں پر بھی قبضہ ہے جسے ہم نے چھڑانا ہے۔

سابق گورنر سندھ چوہدری سرور کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا میئر ہوگا تو کمیونٹی طرز پر شہر کو چلائیں گے، اختیار نچلی سطح تک لے کر جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب بھی 54 فیصد ایکسپورٹ کراچی سے ہوتی ہے، ان جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں سے اپنا حق لیں گے، مراد علی شاہ یونیورسٹیوں کو گرانٹ کیوں نہیں دیتے، تعلیم ہماراحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد اسٹریٹ کرمنلز کے نشانے پر ہے، بچوں اور خواتین کو قتل کیا جارہا ہے، ان کرمنلز کو پکڑنے کا اختیار رینجرز کو دیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اعتماد کے ووٹ کےلیے درکار ووٹ پورے نہیں کرسکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات ملنے سے کراچی میں امن قائم ہواتھا، اختیار کا مسئلہ ہے تو رینجرز کو اختیار دو لیکن ہمارے بچوں، ماؤں بہنوں کو حفاظت دو۔

دوران خطاب حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر کراچی کے لیے روڈ میپ کی بھی تفصیلات بتائیں اور شہر سے منشیات کے اڈوں کے خاتمہ کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا۔

باغ جناح کے جلسے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں، اقلیتی برادری سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جلسے سے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، نیشنل لیبر فیڈریشن، تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.