اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پہنچ گئے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ، پارٹی کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پہنچے۔

وفاقی وزیر امین الحق اور وفد کے ہمراہ خالد مقبول نے سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار سے اُن کے گھر میں ملاقات کی۔

اس سے قبل فاروق ستار اور دیگر نے خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے پارٹی کے سابق کنوینر کو حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن سندھ پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

دوران ملاقات فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے موقف کی تائید اور حمایت کی اور 11 جنوری کے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.