اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

آصف زرداری سے ملاقات، بلوچستان کے مزید سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے مزید سیاسی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا حصہ بن گئے۔

ترجمان بلاؤل ہاؤس کے مطابق آصف علی زرداری سے بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان اور پیپلز پارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط فریق ہے، ہم نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کے لیے حقیقی جدوجہد کی ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عام آدمی کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.