اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

عراق کے عین الاسد ایئربیس کے نزدیک اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا

عراقی فوج کے ایئر بیس کے نزدیک اڑنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

بغداد سے عراقی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام سے عین الاسد ایئربیس کے باہر مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ڈرون نگرانی کر رہا تھا یا بارودی مواد سے لیس تھا۔

ڈرون مار گرانے کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ عراق کا عین الاسد ایئربیس امریکی فوج کے زیر استعمال بھی رہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.