اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کر کے پیچھے ہٹ گئی، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے لیے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کر کے پیچھے ہٹ گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نیوٹرلز پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اس وقت اسٹیبلشمنٹ پولیٹیکل انجینئرنگ کر رہی ہے، باپ پارٹی کو پیپلزپارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کی۔

اسپیکر نے 9 جنوری کو اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کے ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ لینا شامل ہی نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 11 جنوری کو سماعت مقرر ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے 11 جنوری تک اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ جانے کو تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.