اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

تحریک انصاف کا مقصد غربت مٹانے کے بعد خواتین کو حقوق دلانا ہے، فردوس شمیم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد غربت کو مٹانے کے بعد خواتین کو حقوق دلانا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پی ٹی آئی کے تحت ہونے والے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد غربت کو مٹانے کے بعد خواتین کو حقوق دلانا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ خواتین کے ساتھ اس معاشرے میں بہت جگہ ناانصافی ہوتی ہے، آج جمع ہونے کا مقصد خواتین کو سیاست میں لانا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواتین انصاف مانگنے کی بجائے اپنا انصاف کا حق لے کر رکھیں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے کہا کہ  15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں خواتین بھی ووٹ ڈالیں،  کراچی کے عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.