اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی قائم

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر سعد رفیق، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی سے حسن مرتضی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہو گی، کمیٹی کا مقصد وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوئوں کا جائزہ لینا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اس بار پرویزالٰہی اور پی ٹی آئی کو کسی صورت ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے، ہائی کورٹ میں 11 جنوری کو قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوگی۔

You might also like

Comments are closed.