وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولتیں دےرہی ہے، جس سےتجارتی خسارہ کم ہو گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ صنعتوں سہولتیں دینے سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ہو گا، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کے لیے اصلاحات جاری ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی۔
اس حوالے سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس نے ’ایزی آف ڈوئنگ بزنس‘ کے لیے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران حکومت و کاروباری برادری کے درمیان مشاورت سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمتِ عملی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے حکام کو اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کرنے، ان کی تجاویز اور مسائل سننے کے لیے مسلسل ملاقاتوں کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.