منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

صدر عارف علوی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، ایوان صدر کی تصدیق

ایوان صدر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد سے ملاقات کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے صدر عارف علوی کو انتخابات کےلیے کردار ادا کرنے اور دیگر جماعتوں سے مذاکرات کا پیغام بھجوایا۔

نگراں حکومت کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع اور قومی مفاہمت سے متعلق بات ہوئی۔

نگراں وزیراطلاعات نے پرانے دوست سے ذاتی نوعیت کی ملاقات قرار دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.