بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

صدر پی ایچ ایف نے سیکریٹری حیدر حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین مستعفی ہوگئے، فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے استعفیٰ کی تصدیق کردی۔

ویڈیو پیغام میں خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے اپنا استعفی بھجوایا تھا، انہوں نے استعفی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا، جسے سوچ و بچار کے بعد میں نے قبول کر لیا۔

صدر پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ابھی عارضی طور پر سیکریٹری جنرل مقرر کریں گے، بعد میں مستقل سیکریٹری جنرل لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حیدر حسین نے بہت اچھا کام کیا ہے میرے ساتھ وقت اچھا گزرا، نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں وہ ہمارا حصہ رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.