منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

باتھ روم میں ناگ کو نہلانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص بڑے ناگ کو بےخوفی کے ساتھ نہلا رہا ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے پالتو ناگ کو باتھ روم میں نہلا رہا ہے۔

رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو بھارت کے ایک آئی سی ایس افسر نے شیئر کی ہے۔

سوشانتا نندا نے کہا کہ ناگ کو نہلا رہا ہے، سانپوں میں ایک کھال اپنے تحفظ کیلئے ہوتی ہے جس سے وہ صاف رہتے ہیں، کھال خراب ہونے پر وہ اس کو جھاڑتے ہیں اور نئی کھال آجاتی ہے، کیا ضرورت ہے ناگ کو نہلانے کی؟

19 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آدمی ناگ پر ڈونگے سے پانی ڈال رہا ہے، ایک لمحے کیلئے وہ اس موذی جانور کا سر بھی پکڑتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.