منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 28 ملی میٹر، کوئٹہ میں 2، قلات میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دالبندین میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، خضدار، لسبیلا، ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.