بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی کوششیں اردن سے جنگ کے مترادف ہے، ایمن الصفدی

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ فلسطینی قوم کو اپنی سرزمین سے جبری بےدخلی کی کوششیں اردن سے جنگ کے مترادف ہے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اردن کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری غزہ کے معاملے پر یوکرین جنگ کی طرح برتاؤ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری جنگ بندی اور غزہ کی پٹی میں امدادی کارروائیاں اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اردنی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اردنی طبی کیمپوں تک رسائی کے لئے پل قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فلسطین میں نیا سانحہ رونما نہیں ہونے دیا جائے گا۔  

ایمن الصفدی نے کہا فلسطینی قوم کو اپنی سرزمین سے جبری بےدخلی کی کوششیں اردن سے جنگ کے مترادف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.