جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں بمباری، امریکی صدر کا اردن کا دورہ منسوخ

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد اردن نے عمان میں چار ملکی سربراہ اجلاس منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی اردن کا دورہ منسوخ کرنا پڑگیا ہے۔

اجلاس میں امریکی صدر کے ساتھ مصر اور فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کرنی تھی، فلسطینی صدر محمود عباس پہلے ہی اجلاس میں شرکت اور امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اسکاٹ لینڈ کے عوام نے اپنے دل اور گھر پناہ گزینوں کے لئے کھولے تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، بائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد واپس روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال پر تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.