بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 800 سے زائد فلسطینی شہید، بیشمار زخمی

 مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست اسرائیل نے سرپرائز حملے کی دھمکی دینے کے بعد غزہ کے ایک اسپتال پر اچانک بم باری کردی، جس کے نتیجے میں کم از کم 800 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد بے شمار ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حملے  میں پہلے سے محصور غزہ کی پٹی کے الاحلی اسپتال پر اچانک بم برسا دیے جب کہ غزہ پر پہلے کئی روز سے جاری بم باری میں زخمی اور شہید ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے بھی اسپتال میں لایا جانے کا سلسلہ جاری تھا۔

فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے ابتدائی طور پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی کم از کم تعداد 500 ہے، تاہم بعد میں شہدا کی تعداد 800 سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نےغزہ میں عالمی ادارے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول میں پناہ گزینوں کو بھی بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کے الاحلی اسپتال پر فضائی بمباری کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں  حماس نے اسپتال پر اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سمیت عالمی برادری نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے اسپتال سمیت دیگر علاقوں پر اچانک کی جانے والی بم باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ اور حملوں کا سلسلہ فوری بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

You might also like

Comments are closed.