بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

اسپتال اور طبی عملے کو تحفظ حاصل ہے، سیکرٹری جنرل یو این

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بم باری کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسپتال اور طبی عملے کو عالمی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ 

فرانس کے صدر نے بھی اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔

سعودی کابینہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امن انیشیٹیو کے تحت امن عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے غزہ کے اسپتال پر حملے کو تباہ کن اور انسانی جانوں کا ضیاع قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل سے وحشیانہ جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.