بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

روس اور چین پائیدار ترقی کے حصول کیلئے کام کر رہے ہیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

روس کےصدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔

چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے اہم اقدامات کی 10 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ فورم کے ذریعے ملکوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، بینادی ڈھانچےکو جدید اور وسیع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ تجارتی سامان کی محفوظ اور جلد منتقلی کو یقینی بنا رہا ہے، روس رابطوں کے فروغ کے لیے سڑکوں کے ساتھ ریلوے ٹریک وسیع کرنے پر کام کر رہا ہے۔

بیجنگ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روس کے…

روس کےصدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ فورم کے تحت جاری منصوبوں کی کامیابی پر خوشی ہے، چینی صدر اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.