بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

چین میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر کی ملاقات

چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق روسی صدر نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے روس پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا  اظہار کیا۔

ملاقات میں یورپ اور ایشیا کے درمیان مواصلاتی روابط بڑھانے پر بات چیت، کی گئی۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر نے علاقائی و عالمی امور بشمول مشرق وسطیٰ میں ابھرتی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.