سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ورلڈکپ تک قومی ٹیم تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر کو ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے۔ وائس کپتان کے اعلان کی ضرورت نہیں تھی۔
شاہد آفرید نے قومی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے فارمیٹ میں آئی سی سی کی نمبر ون ٹیم بننے پر مبارکباد دی۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کو بہت بہت مبارکباد۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے، اس کا اعلان پہلے ہی کردینا چاہیے تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائس کپتان بنانے کا فیصلہ بورڈ کا ہے، نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک کپتان کا ذہن بنائیں اور اس کے انڈر کھیلیں۔ نائپ کپتان شاہین کو بنائیں، شاداب کو بنائیں یا رضوان کی سینیاریٹی کو دیکھیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایشیا کپ الگ ہے ورلڈ کپ الگ، پاکستان کو ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔
Comments are closed.