بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوئٹزرلینڈ: عوام نے نقاب پر پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا

سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔

سوئس میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 26 کینٹونز میں سے 22 کینٹونز سے آنے والے نتائج کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔

ریفرنڈم کا حتمی نتیجہ کچھ گھنٹوں میں متوقع ہے، سوئٹزرلینڈ میں دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ریفرنڈم کروایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ریفرنڈم کمیٹی کے سربراہ اور رکن سوئس پارلیمنٹ والٹر ووبمین  نے ریفرنڈم کے آغاز سے قبل کہا کہ ہماری روایات کے مطابق آپکو اپنا چہر دکھانا ہے، یہ ہماری بنیادی آزادی کی علامت ہے۔

انھوں نے کہا کہ چہرہ ڈھکنا اس انتہا پسندی کی علامت ہے جو یورپ میں بڑھتی جارہی ہے اور اس کی سوئٹزرلینڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.