زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن میں ناسا کی جانب سے زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ نے سیارچے ڈائی مورفس (Dimorphos) کو تباہ کر دیا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کا تاریخی مشن کامیاب ہوگیا۔
ناسا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ (DART) نے سیارچے (Dimorphos) سے ٹکرا کر اس کا راستہ تبدیل کردیا۔
ناسا چیف نے کہا کہ ہم نے دکھا دیا ہے کہ ناسا زمین کے محافظ کے طور پر سنجیدہ ہے۔
واضح رہے کہ 26 ستمبر کو (DART) اسپیس کرافٹ 23 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سیارچے سے ٹکرایا تھا جس سے سیارچے کے مدار کا راستہ بدل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس طریقے کو زمین کی جانب بڑھنے والے سیارچوں کی روک تھام کے لیے اہم دفاعی ہتھیار قرار دیا جارہا ہے۔
Comments are closed.