ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

رستم پاکستان دنگل آئندہ برس کرانے کا اعلان

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے آئندہ برس رستم پاکستان دنگل کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق رستم پاکستان دنگل فروری میں کرانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق 11 یونٹس سے 2، 2 پہلوانوں کے نام 23 دسمبر تک مانگے ہیں، ٹرائیلز کے ذریعے پہلوانوں کا انتخاب کریں گے۔

ترجمان ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق فیڈریشن ان پہلوانوں کے درمیان ایک ماہ مقابلے کرائے گی اور چوٹی کے 2 پہلوانوں کے درمیان رستم پاکستان کا جوڑ فروری میں پڑے گا۔

ترجمان کے مطابق رستم پاکستان کے جوڑ سمیت کئی چھوٹے بڑے مقابلے بھی ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.