ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

راشد خان ورلڈ کلاس لیگ اسپنر ہیں، شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر بہترین باؤلنگ کرنا راشدخان کی کلاس بتاتا ہے، وہ ورلڈ کلاس لیگ اسپنر ہیں۔

شاداب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فخر زمان کا کیچ ڈراپ کریں گے تو اسکور زیادہ ہوجائے گا، جارحانہ انداز سے کھیلنے کے باعث گزشتہ تین میچوں میں 200 کا ہدف عبور کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کنڈیشنز پر بولرز کو مشکلات کا سامنا ہے، جیسےاسلام آباد یونائیٹڈ آؤٹ ہوئی اس سےکراؤڈ بالکل محظوظ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنے میں ناکامی کے بھی امکانات ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہم کراؤڈ نےتینوں میچوں میں سپورٹ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے خلاف یک طرفہ میچ ہوا، تینوں ڈیپارٹمنٹس میں پرفارمینس نہیں دے پارہے۔

اعظم خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ایکسرے کروانے گئے ہیں،آج کمی محسوس ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.