قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم وزیراعظم عمران خان کی کامیابی اور کیے گئے وعدوں کے پورا ہونے کیلئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کرکٹرز بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغامات شیئر کررہے تھے اب انہی کرکٹرز میں وسیم اکرم کا بھی اضافہ ہوا ہے جنہوں نے عمران خان کیلئے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’عمران خان اپنے وعدوں کا پکا ہے، انہیں قرضوں میں جکڑی کمزور معیشت ملی لیکن عمران خان پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ ہمارے کپتان کی رہنمائی فرمائے اور فتح و نصرت عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا۔
Comments are closed.