اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

خیبرپختونخوا: 9 مئی واقعات میں ملوث 809 افراد گرفتار

خیبر پختون خوا میں پُرتشدد مظاہروں سے متعلق دہشت گردی کی 18 ایف آئی آرز درج ہیں، مجموعی طور پر دہشت گردی کے مقدمات میں 809 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات میں سابق صوبائی وزراء اور سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور ریجن میں 5، کوہاٹ ریجن میں 4، مردان ریجن میں دہشت گردی کی 3 ایف آئی آرز درج ہیں۔

پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3800 سے زائد ہوگئی۔

پشاور میں 267، مردان میں 216 ، کوہاٹ میں 114 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرز میں نامزد تمام صوبائی وزراء اور بیشتر اراکین اسمبلی 9 مئی سے روپوش ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.