اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

کوئٹہ: کانگو وائرس کے 2 مثبت کیسز رپورٹ

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے 2 مریضوں کے کانگو وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ان 2 کیسز کے سامنے آنے کے بعد فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں رواں سال تصدیق شدہ کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 16ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے 5 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ 9 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.