بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس، سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما، خواجہ برادران، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ آپ نے شیر بن کر حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، اوپر سے دباؤ کے باوجود حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر عمل بھی کرایا۔

پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت لاہور نے جج کی عدم تعیناتی کے باعث پیراگون ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23 اگست تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.