بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن کی توہین کی: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر الیکشن کمیشن کے حکم کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کی توہین کی۔

اسلام آباد سے جاری کیئے گئے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ مذکورہ وفاقی وزیر آزاد کشمیر سے نکل جانے کے حکم کے باوجود جلسوں میں شرکت کرتے رہے۔

اسلام آبا د(این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی…

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر نے الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل کی توہین کی، الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد ان کو کشمیر سے نکل جانا چاہیئے تھا۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود وزیر کی جلسوں میں شرکت الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر وزیرِاعظم عمران خان خاموش رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے ریلیف کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا، حکومت نے گندم، چینی، آئل کی قیمتوں میں 53 فیصد مجموعی اضافہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خط کا جواب تک نہیں دیا، کیا یہ ہے نئے پاکستان میں الیکشن کا معیار؟

پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہےکہ کشمیر الیکشن وفاقی حکومت کیلئے عام انتخابات کا ٹیسٹ کیس ہوگا، وفاقی حکومت کشمیر کے انتخابات کو متنازع بنا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.