بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورۂ چین سے متعلق ویڈیو پیغام

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کے 2 روزہ دورے پر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ میری چین کے وزیرِخارجہ، اسٹیٹ قونصلر وانگ ای کے ساتھ ملاقات ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران چین کے دورے میں میرے ہمراہ ہوں گے.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا۔

A post shared by Shah Mahmood Qureshi (@smqureshi.pti)

انہوں نے بتایا کہ ہمیں افغانستان اور علاقائی صورتِ حال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے دورے کے دوران سی پیک پروجیکٹس پر اب تک کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی نشست ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہاہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک چین دوستی اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.