بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

داسو واقعہ، چینی باشندوں کی میتیں ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں

داسو واقعے میں ہلاک ہوئے چینی باشندوں کی میتیں وطن روانگی کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کے سفیر اسلام آباد ایئرپورٹ سے میتوں کو چین کے لیے رخصت کریں گے،میتوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے اڑھائی بجے چین روانہ کیا جائے گا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ داسو پروجیکٹ پر چینی کمپنی نے جلد دوبارہ کام شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، پروجیکٹ پر تعمیر جلد دوبارہ شروع ہو گی۔

میتوں کو روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر سلامی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اپر کوہستان کے علاقے داسو میں پیش آئے واقعے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا تھا کہ واقعے کی تفتیش مکمل کرلی ہے، یہ اسی سازش کی کڑی ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمی پیدا ہو۔

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ داسو واقعے کی تفتیش پر دوست ملک چین مطمئن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.