بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کی گُھڑ سواری کرتے ویڈیو وائرل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عید الاضحیٰ کے دوسرے روز گُھڑ سواری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شیخ رشید احمد کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں گُھڑ سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹریک سوٹ میں ملبوس شیخ رشید اپنے گھوڑے پر سواری کرتے ہوئے کافی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’شیخ رشید احمد فریڈم ہاؤس میں گُھڑ سواری کررہے ہیں۔‘

اس کے علاوہ گُھڑ سواری کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’عید کے دوسرے روز فریڈم ہاؤس میں گُھڑ سواری کرتے ہوئے.‘

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فتح جنگ کے علاقے میں اپنا ایک فارم ہاﺅس بنایا ہوا ہے جس کا نام ’فریڈم ہاﺅس‘ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.