بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی ویو پر پھنسے جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجودگی کا انکشاف

کراچی کے ساحل، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریباً 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سےسی ویو کے ساحل کے قریب دھنسنے والے پانامہ کے جہاز کو نکالنے کا کام کئی گھنٹوں بعد بھی شروع نہ ہوسکا۔

شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ ساحل کو ممکنہ آلودگی سے بچانے کے لیے جہاز سے فوری تیل نکالا جائے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز پھنس گیا ہے جسے نکالنے کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کارگو جہاز کو نکالنے کا کام شروع نہ کر سکی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سےسی ویو کے ساحل کے قریب دھنسنے والے پانامہ کے جہاز کو نکالنے کا کام کئی گھنٹوں بعد بھی شروع نہ ہوسکا۔

آپریشنز ڈپارٹمنٹ نے بحری جہاز کو ریت سے نکالنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.