بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام کمپنیاں ملازمین کو 31 اگست تک ویکسین لگوائیں، ایس ای سی پی

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے نجی کمپنیز اور اداروں کو ملازمین کی 31 اگست تک ویکسی نیشن مکمل کرانے کے لیے سرکلر جاری کردیا۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام کمپنیاں اور نجی ادارے اپنے ملازمین کو 31 اگست تک ویکسین لگوائیں، ویکسی نیشن کے حوالے سے کمپنیاں جاری کیا گیا فارم بھی مکمل کرکے جمع کرائیں۔

سرکلر کے مطابق جوکمپنی یا ادارہ ملازمین ویکسی نیشن نہیں کرائے گا اس کا ٹریڈ لین دین، این ٹی این بلاک کیا جاسکتا ہے، ویکسی نیشن کے لیے مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.