پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے تسلیم کرلیا کہ ایل این جی کی نئی پائپ لائن کی ضرورت ہے۔
مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کے شاہ زیب خان زادہ کو انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تین سال میں تحریک انصاف نے یہ فیصلہ بھی نہیں کیا کہ نئی پائپ لائن کون بچھائے گا اور اس کا اسٹرکچر کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئی پائپ لائن بچھانے تک دستیاب تین کارگوز کی گنجائش استعمال نہ کرنا بھی پاگل پن ہے۔
مفتاح اسماعیل نے سوال اٹھایا کہ ایل این جی کی درآمد میں بہتری کی راہ میں رکاوٹیں کون ڈال رہا ہے؟ حکومت نے کم ترین نرخ پر دستیاب ایل این جی آئندہ تین سال کے لیے کیوں نہیں خریدی۔
Comments are closed.