بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس کا پانچواں ملزم بلال مروت گرفتار

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس کے پانچویں ملزم بلال مروت  کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پہلے سے گرفتار چار میں سے تین ملزمان عثمان مرزا، فرحان شاہین اور عطاء الرحمان کو پولیس نے مزید چار دن کا ریمانڈ لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا اس کیس کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی کیس پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو بھی خطوط ارسال کردیئے گئے۔

پولیس تفتیش کے مطابق عثمان مرزا اور دیگر ملزمان نے متاثرہ جوڑے کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا، دس لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔ ایک بار پیسے نہ دینے پر ویڈیو وائرل کردی۔

پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔ تمام ملزمان کے پاسپورٹ واچ لسٹ میں ڈالنے کی درخواست بھی کردی گئی۔

ایف آئی آر میں مزید دفعات کے اضافے کے لیے پولیس حکام کی وزارت قانون سے مشاورت جاری ہے، تاہم مرکزی ملزم عثمان مرزا کا بھائی علی ابرار، ساتھی ریحان اور محب بنگش اب تک مفرور  ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.